Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, December 4, 2019

سوڈان : فیکٹری میں شدید دھماکہ ، 18 ہندوستانی شہری سمیت 23 افراد کی موت ، وزیر اعظم مودی کا اظہار افسوس۔

خرطوم۔۔۔سوڈان/صداٸے وقت/ذراٸع۔4 دسمبر 2019.
==============================
شمالی خرطوم کی ایک سریمك فیکٹری میں شدید دھماکے میں 23 افراد کی موت ہو گئی ہے ، جن میں 18 ہنوستانی شہری بھی شامل ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب گیس ٹینکر سے دیگر ٹینکروں میں آتش گیر رقیق اتارا جا رہا تھا اور اسی دوران ایک زوردار دھماکہ ہوا ۔ذرائع نے بتایا کہ اس حادثے میں 23 افراد کی موت ہو گئی ہے اور تقریبا 130 افراد شدید طور پر جھلس گئے ہیں ۔
عینی شاہدین کے مطابق شمالی خرطوم میں واقع اس چینی مٹی فیکٹری میں ہوئے دھماکہ کے بعد آسمان میں سیاہ دھنواں چھا گیا ۔ یہ دھماکہ اتنا طاقتور تھا کہ کمپاونڈ میں کھڑی کاروں میں بھی آگ لگ گئی ۔ ابتدائی جانچ رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ فیکٹری میں حادثہ والی جگہ پر مناسب حفاظتی آلات نہیں تھے ۔ ساتھ ہی ساتھ آگ پکڑنے والے مواد کو مناسب طریقہ سے رکھا بھی نہیں گیا تھا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوڈان میں ہوئے دھماکہ کے بعد ٹویٹ کرکے کہا کہ سوڈان میں فیکٹری میں ہوئے دھماکہ کو لے کر میں بہت غمگین ہوں ، جہاں کئی ہندوستانی مزدور مارے گئے اور کچھ زخمی بھی ہوگئے ہیں ۔ اس حادثہ میں متاثر ہوئے ہر شخص کو ہندوستانی سفارت خانہ ہر ممکن مدد دستیاب کرا رہا ہے ۔
وہیں ہندوستانی سفات خانہ نے حادثہ میں زخمی اور لاپتہ ہوئے ہندوستانیوں کی ایک فہرست جاری کی ہے ۔ زخمی اور لاپتہ افراد میں زیادہ تر اترپردیش ، بہار ، ہریانہ ، راجستھان ، تمل ناڈو ، دہلی اور گجراتو سے ہیں۔
ادھر سوڈان کے وزیر اعظم عبدللہ حمدوک نے واشنگٹن سے جاری ایک تعزیتی پیغام میں مہلوکین کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ وہاں سیکورٹی کے اقدامات پختہ نہیں تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اس آتش گیر رقیق کی وجہ سے آگ نے کافی خوفناک شکل اختیا ر کر لے لیا اور فیکٹری مکمل طور جل کر راکھ ہو گئی ۔