Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, December 3, 2019

ٹرک پر لے جا رہے 19 جانور برآمد۔۔۔ڈراٸیور و ساتھی فرار۔۔۔پولیس نے ٹرک کو قبضہ میں لیا۔

اعظم گڑھ ۔۔اتر پردیش۔۔صداٸے وقت/عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ۔۔۔مورخہ ٣ دسمبر ٢٠١٩
=============================
[اعظم گڑھ کے تھانہ حلقہ دیوگاٶں کے تحت 
موضع کٹولی میں پولیس نے چھاپہ ماری کر ایک ٹرک میں لدے ہوٸے ١٩ جانوروں کو برآمد کیا۔۔بتایا جاتا ہے کہ جانور غیر قانونی طور پر ذبح کے لٸیے لے جاٸے جا رہے تھے۔
مخبروں کے ذریعہ پولیس کو خبر ملنے پر لالگنج چوکی انچارج انل سنگھ کوتوالی دیوگاٶں سنیل چندر تیواری مع ہمراہیوں کے موقع پر پہنچ گٸے۔۔پولیس کو آتا دیکھ ڈراٸیور سمیت جانورں کے ساتھ کے افراد موقع سے فرار ہوگٸیے۔پولیس نے ٹرک کو مع جانوروں کے قبضہ میں لے لیا اور چوکی پر لاکر کھڑا کیا۔ویٹنیری ڈاکٹر کو بلا کر جانوروں کی جانچ کراٸی گٸی اور انھیں گٸو شالہ میں بھیج دیا گیا۔
خبر لکھے جانے تک کوٸی مقدمہ درج نہیں ہوا ہے۔