Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, December 11, 2019

شہریت ترمیمی بل 2019 راجیہ سبھا میں پیش ،،،،، وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا : مسلمانوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /نماٸندہ/ذراٸع۔١١ دسمبر ٢٠١٩۔
=============================
شہریت ترمیمی بل 2019  بل کو راجیہ سبھا میں پیش کردیا گیا ہے ۔ راجیہ سبھا میں بل کو پیش کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ اس بل سے کروڑوں لوگوں کو کافی امیدیں ہیں ۔ شاہ نے کہا یہ یہ بل پناہ گزینوں کو حق اور مساوات فراہم کرنے والا بل ہے ۔ ہم مساوات کا حق دینے کیلئے یہ بل لے کر آئے ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ امت شاہ نے ایک مرتبہ پھر دعوی کیا کہ یہ بل مسلم طبقہ کے خلاف نہیں ہے ، اس لئے ملک کے مسلمانوں کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔
شہریت بل کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ یہ بل ان لوگوں کو شہریت دے گا جو مذہب کی بنیاد پر استحصال کے شکار ہوئے ہیں ۔ ہم پڑوسی ممالک سے آئے استحصال کے شکار پناہ گزینوں کو تحفظ فراہم کرائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس بل میں شمال مشرقی ریاستوں کا بھی خیال رکھا ہے ۔ ہماری حکومت شمال مشرقی ریاستوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے پابند عہد ہے ۔