Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 13, 2019

شہریت ترمیمی بل کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ کا احتجاج ، پولیس سے جھڑپ ، 26 زخمی


جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ نے جامعہ نگر میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کیا ۔ اس دوران طلبہ اور پولیس میں جھڑپ ہوگئی
نٸی دہلی/صداٸے وقت/مورخہ ١٣ دسمبر ٢٠١٩
=========================
شہریت ترمیمی بل کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ روز بروز شدید ہوتا جارہا ہے ۔ جمعرات کو دہلی میں بھی بل کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے ۔ جامعہ نگر میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ نے احتجاج کیا ۔ احتجاج کے دوران طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوگئی جس میں متعدد درجنوں طلبہ زخمی ہوگئے۔ اس دوران پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے داغے ۔

اطلاعات کے مطابق جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ نے جامعہ نگر میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کیا ۔ اس دوران طلبہ اور پولیس میں جھڑپ ہوگئی ۔ پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے ۔ جھڑپ کے درمیان چار پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد ہوگئے ہیں ۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو ہولی فیملی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ اس دوران ایک صحافی کو بھی چوٹ لگ گئی ، جس کو بھی ہولی فیملی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔