Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 13, 2019

گرام پردھان کے خلاف اہل موضع کی شکایت پر جانچ کا حکم۔

جونپور (نامہ نگار۔۔صداٸے وقت)۔
=========================
کھٹہن بلاک حلقہ کے ایشورپور گاؤں کے پردھان اور پنچایت متر کے زریعے گاؤں کی ترقی کیلئے آئے سرکاری فنڈ میں بدعنوانی کے معاملے میں گاؤں والوں کی شکایت پر جمعہ کے روز آر ای ایس کے انجینئر اور زمین تحفظ افسر ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر جانچ کرنے پہنچے۔

گاؤں والوں کے مطابق مذکورہ معاملے میں تقریبا ً۴/ ماہ قبل کی گئی شکایت کے سلسلے میں اب تحقیقات میں کاروائی کب تک ہوگی۔
واضع ہو کہ گزشتہ۹۲/ جولائی کو گاؤں پردھان ونود یادو کے خلاف سیکڑوں گاؤں والے پریم پرکاش بندکی قیادت میں کلکٹریٹ پہنچ کر اس وقت کے ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری کودرخواست دیکر جانچ کرانے کی مانگ کی تھی۔ضلع مجسٹریٹ مسٹر بنگاری نے سی ڈی اوگورو ورما کو ٹیم تشکیل کرنے کا حکم دیا تھا جس پر لینڈ کنزرویشن افسر امت دوبے اور آر ای ایس انجینئر وملیش کمار کوجانچ افسر نامزد کیا گیا لیکن جانچ میں تاخیر ہونے پر شکایت کردہ نے عدالت کا سہارا لیا جس پر عدالت نے جلد جانچ کررپورٹ دینے کی ہدایت جا ری کیا۔عدالت کی ہدایت ملتے ہی افسران نے گاؤں میں پہنچ کر نالی،بیت الخلاء،رہائش،سڑک سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کی جانچ کیا اورگاؤں والوں سے ملکر کاموں کی تفصیلی معلومات حاصل کیا۔