Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 13, 2019

دھان کی بھوسی و پوال جلانے والوں کو ضلع مجسٹریٹ کا سخت انتباہ۔۔۔۔کارواٸی کی ہدایت۔

جونپور۔۔اتر پردیش (نامہ نگار۔۔صداٸے
وقت)۔
=========================
ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار نسگھ کی
صدات میں کلکٹریٹ آڈیوٹریم میں کسانوں کے دھان کی بھوسی جلانے سے متعلق میٹنگ منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں ضلع کلکٹر نے سخت ہدایات دیا کہ بھوسی جلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھوسی جلانے سے متعلق سپریم کورٹ اور حکومت کا بہت مضبوط موقف ہے۔ انھوں نے ڈپٹی کلکٹر اور بلاک ڈویلپمنٹ افسر کو ہدایت دیا کہ وہ کھیتوں میں بھوسی کو نذر آتش کرنے والے کاشتکاروں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

 میٹنگ میں انھوں نے ڈپٹی کلکٹر اور بی ڈی او کو پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ اگر کہیں بھی کھیتوں میں آتشزدگی پائی گئی تو گاؤں کے پردھانوں اور پنچایت سکریٹریوں کے ساتھ ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انھوں نے سوئتھا کلاں میں سب سے زیادہ بھوسی جلانے کی شکایت موصول ہونے پر ایس ڈی ایم کو پھٹکارلگاتے ہوئے ضروری ہدایت دیا۔