Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 22, 2019

شراب بنانے کی غیر قانونی فیکٹری پر پولیس کا چھاپہ۔آلات سمیت 5 لوگ گرفتار۔

جون پور ..اتر پردیش۔(نماٸندہ)۔
===============================
نیوڑیاں تھانہ حلقہ کے ترتی گاؤں میں واقع شراب کی غیر قانونی فیکٹری پر آبکاری اور مقامی پولیس ٹیم نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے پانچ لوگوں کو حراست میں لیتے ہوئے 30لاکھ روپے کی نشیلی کیمیکل سمیت شراب بنانے کے آلات اور تین گاڑیوں کو قبضہ میں لے لیا۔

اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں میں کئی سالوں سے ناجائز طریقے سے غیر قانونی شراب بنانے کی فیکٹری چلنے کی شکایت آبکاری محکمہ کو مل رہی تھی۔شکایت کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ضلع آبکاری افسر گھنشیام مشرا نے اپنی ٹیم کے ساتھ مقامی پولیس ٹیم کو لیکر اتوار کی الصبح مذکورہ گاؤں میں چھاپہ ماری کیا جس سے گاؤں میں افرا تفری مچ گئی۔چھاپہ ماری کے دوران پولیس نے فیکٹری سے تین گاڑیوں کو برآمد کرتے ہوئے بھاری مقدار میں کیمیکل،بوتل اور ریپر سمیت دیگر آلات برآمد کیا۔چھاپہ ماری کے دوران پولیس نے فیکٹری چلانے والے ریتا جیسوال،جے دیوی،رام لکھن،وشال جیسوال اور امن جیسوال کو حراست میں لے لیا۔برآمد ہوئے شراب کی قیمت30لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے سبھی ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم کر چالان عدالت بھیج دیا۔