Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 22, 2019

لاکھوں کے زیورات و نقدی کی چوری۔۔اہل خانہ شادی کے لٸیے باہر گٸے تھے۔۔چوروں نے موقع کا اٹھایا فاٸدہ

جون پور ۔۔اتر پردیش(نماٸندہ)۔
====================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے ملت نگر میں گزشتہ شب حوصلہ بلند چوروں نے ایک مکان کو نشانہ بناتے ہوئے لاکھوں کے زیورات اور نقدی لیکر فرار ہو گئے۔واردات کی رات کنبہ کے سبھی افراد شادی کی تقریب میں شامل ہونے دوسرے صوبے میں گئے تھے۔متاثر نے معاملے کی اطلاع پولیس کو دے دی ہے۔

اطلاع کے مطابق مذکورہ محلہ رہائشی فضل الٰہی عرف جگنو ولد ڈاکٹر اقبال احمد کا کنبہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے ہفتے کی صبح بہار کے رشتے دار کے گھر گیا تھا۔ رات کے وقت چور مرکزی دروازے سے داخل ہوئے اور کھڑکی کو توڑ کر کمرے میں داخل ہوگئے۔ چوروں نے تین کمروں آکماریوں کو توڑ کر اندر رکھا ڈیڑھ لاکھ روپے نقد ی سمیت 10لاکھ روپے کے زریورات اٹھا لے گئے۔اتوار کی صبح پڑوسیوں نے کھڑکی ٹوٹی ہوئی دیکھی تو واقعہ کی اطلاع مکان مالک کو دی۔اطلاع ملتے ہی متاثر نے فون پر مقامی تھانے پر چوری کی اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے موقع سے چوری میں استعمال کئے گئے آلات کو برآمد کرتے ہوئے تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔