Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 22, 2019

اتر پردیش پراٸمری اساتذہ یونین کی میٹنگ۔

جون پور ..اتر پردیش(نماٸندہ)ا۔
===================
اترپردیش پرائمری اساتذہ ایسوسی ایشن کی اہم میٹنگ اتوار کے روز ضلع صدر ارووند شکلا کی صدارت میں کچہری واقع کیمپ دفتر میں ہوا۔ میٹنگ میں یونین کی جانب سے چلائے جا رہے اساتذہ اعزاز بچاؤ تحریک کے سلسلے میں تنظیم نے اپیل کیا تھا کہ کوئی بھی اساتذہ پریرنا ایپ لوڈ نہیں کرے گا اور نہ ہی اے آر پی کی امتحان دیگا۔

انھوں نے کہا کہ تنظیم کے اعلان پر ریاست کے بیشتر اضلاع نے اے آر پی امتحان کا بائیکاٹ کیا، لیکن جونپور میں تنظیم کی ہدایت کو درکنار کرتے ہوئے اساتذہ کے مفادات کو نظر انداز کرتے ہوئے ضلع کے 84 اساتذہ نے اے آر پی امتحان میں شرکت کی، جو کہ بہت بدقسمتی کی بات ہے۔ میٹنگ میں اے آر پی کے امتحان دینے والے اساتذہ پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے تنظیم سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔فیصلہ میں سبھی عہدیداران کو ہدایت دیا گیا کہ جو بھی اساتذہ اپنے عہدے سے اے آر پی کے عہدے پر ٹرانسفر ہوگا وہ تنظیم کا ممبر نہیں رہے گا،ایسے لوگوں کو تنظیم کے پروگراموں سے دور رکھا جائے گا۔ضلع صدر نے تمام اساتذہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ مفادات کو درکنار کر اپنے مفاد میں لگے اے آر پی اب اساتذہ معاشرے کے حصہ نہیں ہوں گے۔ سبھی کو ان کا بائیکاٹ کرنا چاہئے تاکہ جو اساتذہ معاشرے میں اساتذہ کے حقوق کے ساتھ کھیلتے ہیں وہ سبق حاصل کرسکیں۔میٹنگ میں روی چندرا یادو، وریندر پرتاپ سنگھ، لال صاحب یادو، رام دلار یادو، سنجیو سنگھ، منوج یادو، وکرم پرکاش، دھرمیندر یادو، شیلندر پال، محمد ہاشم، وشنو تیواری، سنتوش سنگھ، راگھویندر مشرا، کملیش سنگھ، پون سنگھ سمیت دیگر عہدیداران موجود رہے۔