Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 22, 2019

شاباش چیتن سنگھ گوتم۔

۔جون پور ۔۔اتر پردیش(نماٸندہ)
====================
ضلع کے مڑیاہوں تحصیل حلقہ کے مئی ڈیہہ گاؤں رہائشی دیہی ماحول میں تعلیم حاصل کرنے والے سول کورٹ کے وکیل تیج بہادر سنگھ کے بیٹے چیتن سنگھ گوتم نے اتراکھنڈ پی سی ایس جے امتحان میں منتخب ہو کر ضلع کا نام روشن ہوا ہے۔ بیٹے کوجونیئر جج ڈویزن بننے سے اہل خانہ سمیت علاقے میں خوشی کاماحول ہے۔

ضلع کے تحصیل مڑیاہوں حلقہ کے مذکورہ گاؤں کے رہائشی چیتن سنگھ گوتم ولد تیج بہادر سنگھ ایڈووکیٹ نے سن 2008 میں سوامی ویویکانند انٹر کالج مڑیاہوں سے ہائی اسکول پاس کیا۔ سن 2010 میں ماڈرن چلڈرن اسکول سے انٹرمیڈیٹ اور ٹی ڈی کالج جونپور سے بی اے کیا۔ بی ایچ یو وارانسی میں 2016 میں ایل ایل بی میں طلائی تمغہ، 2018 میں ایل ایل ایم پاس کرد بی ایچ یو سے ہی تحقیق کر رہے تھے۔ 2018 اتراکھنڈ پی سی ایس جے امتحان میں انہیں جوڈیشل سروس سول جج جونیئر ڈویزن میں کامیابی ملی۔ چیتن کی والدہ چلڈرن گائیڈ ہائیر سیکنڈری اسکول میں ٹیچر ہیں۔ چیتن سنگھ گوتم کے چچا رام کرشن گوتم ہائی کورٹ الہ آباد میں جج ہیں۔ چیتن نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین اور اساتذہ کو دیا ہے۔ان کی کامیابی پرپریم پرکاش سنگھ، لال صاحب سنگھ ایڈووکیٹ (دادا)، سابق پردھان راجکمار شرما، پیاری لال شرما، راجیش پانڈے، وریندر سنگھ نے گاؤں میں مٹھائیاں تقسیم کر مبارکباد پیش کی۔