Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 1, 2019

انسانیت کی حفاظت کرنے کا نام اسلام ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔مولانا ڈاکٹر کلب روشید۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (صداٸے وقت نیوز) 
==============================
عالمی شہرت یافتہ شیعہ عالم دین مولانا ڈاکٹر کلب روشید نے کہا کہ انسانیت کی حفاظت کرنے کا نام اسلام ہے لیکن کچھ لوگوں نے اس کو بدنام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ان کا اسلام سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انھوں نے صرف قبضہ کرنا سیکھا تھا اور آج بھی وہ یہی کام کرتے آرہے ہیں۔ کانگریس  پارٹی کے ضلع صدر فیصل حسن تبریز کی والدہ کے چالیسیوں کی مجلس امام بارگاہ میر سخاوت حسین پوستی خانہ میں مجلس کوخطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام نے ہم سب کو ہمیشہ حق پر چلنے کاراستہ دکھایا ہے۔ یہی کردار امام حسینؓ نے نبھا یا اپنے پورے کنبے کی قربانی دے کر پوری انسانیت کو بچایا ہے۔ا س سے قبل  شیعہ جامع مسجد کے امام مو لانا محفوظ الحسن خان نے مجلس کو خطا ب کیا   کی۔سوزخانی گوہر علی زیدی، نذر عباس نے پڑھا۔ انجمن مظلومیہ نے دربھرے نوحہ پڑھ کر نذرانہ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر سابق ایم ایل سی حاجی سراج مہندی، سینئر صحافی آصف جعفری، حسنین قمر دیپو، عارف حسینی، مولانا غلام علی ہریدوار، سابق چیئرمین دنیش ٹنڈن، نیاز طاہر شیخو، سوریہ پرکاش منا اعظم زیدی، راکیش سنگھ ڈبو، پروین سنگھ پنٹو، ستیویر سنگھ، حسن زاہد خان بابو، بی ایس پی لیڈر محمد حسن تنویر، نیرج رائے، پنکج سونکر، شمسی آزاد، مفتی ہاشم، نایاب حسن سونو، شبیب حیدر صدف کا رپوریٹر، عبید شیخ، شاہد مہندی، محمد سمیر وغیرہ موجود رہے۔آخر میں شمشیر حسن، توقیر حسن، دلگیر حسن، فیصل حسن تبریز افروز حسن، تمیر حسن شیبو نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔پروگرام سے قبل نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہو ئے مولانا کلب رشید نے کہا کہ بی ایچ یو میں پروفیسر کی تعیناتی پر کہا کہ ذات مذہب نہیں بلکہ لیاقت دیکھنا چاہئے علم کا مندر ذات پات کے بھینٹ نہیں چڑھنا چاہئے حید را ٓباد میں ڈاکٹر ریڈی کے قتل پر کہا کہ ہم سب کو  ایک ساتھ مل کر کھڑ اہو نا چاہئے  یہ معاملہ صرف ڈاکٹر ریڈی کا نہیں بلکہ ہم سب کے گھر کا معاملہ ہے ملک کی سب سے بڑی عدالت کو ملزمان کو سخت سزا دینی چاہئے۔