Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 15, 2019

بو عاصم اعظمی نےکہا- شہریت ترمیمی قانون نافذ ہونے پر ہوگا جیل بھرو آندولن۔۔۔جان و مال قربان کر دیں گے مگر حکومت کے سامنے نہیں جھکیں گے۔!!

کیب اور این آر سی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ میں ایس پی لیڈر ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ ہم سب مل کر اس بل کی مخالفت کرتے ہوئے ایک بھی دستاویز پیش نہ کریں بلکہ اس کا مکمل بائیکاٹ ہوگا۔
ممبئی:صداٸے وقت /ذراٸع۔
==============================
 ممبئی شہریت ترمیمی بل (کیب) کواگرنافذ کیا گیا توجیل بھروآندولن ہو گا۔ ہم سب مل کراس بل کی مخالفت کرتے ہوئےایک بھی دستاویز پیش نہ کریں بلکہ اس کا مکمل بائیکاٹ ہو گا۔ تبھی سرکارکی عقل ٹھکانے آئے گی ۔ ہمیں سڑک پر اتر احتجاج کرکے جیلوں کو بھردینا ہے۔ اس قسم کا انتباہ ١٣ دسمبر بروز جمعہ کو  کیب اوراین آر سی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ میں جم غفیرسے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی اور مہاراشٹر سماجوادی پارٹی کے صدرابوعاصم اعظمی نےدیا ہے۔

انہوں نےکہا کہ میں مطالعہ کررہا تھا ابوالکلام آزاد کواس میں بھی انہوں نے ہندو مسلم اتحاد کوبرقراررکھا۔ ہمارے پاس موقع تھا ہم جاسکتے تھے، وہی ابوالکلام آزاد نے مسلمانوں کی ہجرت کو روکا تھا۔ امت شاہ اوروزیراعظم مودی کوچیلینج کرتے ہوئےابوعاصم اعظمی نےکہا کہ ہماری جان بھی چلی گئی تو ہم سرکار کے خلاف لڑائی لڑیں گے۔ جلد ہی جیل بھرآندولن ہوگا۔
ابوعاصم اعظمی نےعوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سڑک جام کردواورجیلوں کوبھردو۔ ایک لڑائی ہمار ے اسلاف نے لڑی تھی اب ہم انہیں وارثین کی لڑائی لڑنےکوتیارہے اگرکسی کا گھراوروطن چھینا جائےگا تو وہ خاموش نہیں رہےگا۔ کوئی دستاویزات تیارمت کرواس کا مکمل بائیکاٹ کرویا پھرقانون واپس لیا جائے، دستورکےلئے اپنی جان قربان کرنےکوہم تیار ہوچکےہیں، ہم سرکارکےآگےگھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔