Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, December 11, 2019

شہریت ترمیمی بل۔ آسام میں انٹرنیٹ بند،گوہاٹی میں کرفیونافذ

گوہاٹی..آسام ۔۔صداٸے وقت۔..مورخہ ١١ .دسمبر ....٢٠١٩بشکریہ اردو لیک
=========================
شہریت ترمیمی بل کے خلاف شمال مشرقی ریاستوں میں زبردست احتجاج جاری ہے۔

آسام میں کیی مقامات پر پولیس نے احتجاجیوں پر آنسو گیس کے شل برساے،حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے آسام میں انٹرنیٹ خدمات کو بند کردیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت نے اس بات کا اعلان کیا کہ چہارشنبہ کی شام یعنی آج شام سات بجے سے 24 بجے تک ریاست کے دس اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات بند رہے گی۔ریاستی حکومت نے کہا کہ یہ فیصلہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے ریاست میں امن و سکون میں خلل ڈالنے کے امکان کے پیش نظرلیا گیا ہے۔ حالات کو دیکھتے ہوے نیم فوجی دستوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور گوہاٹی میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ ریاست کے ڈی جی پی کے مطابق کل صبح سات بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔