Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, December 11, 2019

سحر ہیلتھ سینٹر کی جانب سے ہیلتھ کیمپ کا انعقاد۔۔

اعظم گڑھ ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت/عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ۔/مورخہ ١ دسمبر ٢٠١٩
==========================

آج سحر ہیلتھ سینٹر لال گنج کے جانب سے مفت طبّی کیمپ کا اہتمام کیا گیا .جس میں 156 مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور انھیں مفت میں دوا بھی تقسیم کی گئی .اس کیمپ میں  خصوصیا طور پر ذیابيطس بیطس کے مریضوں کی تعداد زیادہ تھی .انکا شوگر بھی چیک ہوا .اس موقع پر سحر ہیلتھ سینٹر کے ڈائریکٹر مشہور اسکن و ٹی بی کے معالج ڈاکٹر گلزار احمد اعظمی نے کہا کہ آج کے اس بھاگ دوڑ بھری زندگی میں کوئی بھی اپنے وقت پر کھانا وغیرہ نہیں کھا پاتا اور ساتھ ساتھ قدرتی اور خالص اشیا نہ پانے کی وجہ سے لوگ نٸی نئی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں .انہوں نے زیادہ سے زیادہ قدرتی چیزوں کو استمعال کرنے کی تاکید کی .

اس موقع پر اخلاق احمد .آصف .افضل .سنجے کمار .اسحاق احمد .جاوید .پپپو .وغیرہ موجود تھے