جونپور ۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت /نماٸندہ/مورخہ ١١ دسمبر ٢٠١٩۔
رام پور تھانہ حلقہ کے پچول گاؤں کے قریب جونپور۔مرزاپور شاہراہ پر بدھ کی الصبح موٹرسائیکل سوار ٹرک کی زد میں آنے سے موت ہو گئی۔مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دیا جس پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
بتاتے ہیں کہ ونے کمار دوبے 36ولد راج بلی دوبے ساکن دھنوا بدھ کی الصبح موٹرسائیکل سے اپنی بہن کے گھر سرحدی ضلع بھدوہی میں کسی تقریب میں شامل ہونے جا رہا تھا۔جیسے ہی وہ موٹرسائیکل سے شاہراہ کے مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچا سامنے سے آرہی تیز رفطار ٹرک نے اسے اپنی زد میں لیکر فرار ہو گیا۔حادثہ میں موٹرسائیکل سوار نوجوان کی جائے واقعہ پر ہی موت ہو گئی۔راہگیروں نے نوجوان کی شناخت کرتے ہوئے واقعہ کی اطلاع مقامی تھانہ سمیت اہل خانہ کو دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
=============================
صدر ایم ایل اے، وزیر مملکت گیریش چندر یادو نے بدھ کے روز کرنجاکلاں بلاک میں چوپال لگا کر مختلف سرکاری اسکیموں سے مستفید افراد کو سرٹیفکیٹ تقسیم کیا۔ صوبائی وزیر کے زریعے ضعیفی پنشن کے 921، بیوہ پنشن کے 69، معذور پنشن کے 75، شادی گرانٹ کے 5، وزیر اعلیٰ رہائش گاہ کے 121 مستحق افراد کے ساتھ 15 رہائشی لیزاور 22 وراست کی خطونی دیا گیا۔
اس موقع پر وزیر نے کہا کہ ریاستی حکومت غریبوں کے مفاد کے لئے مستقل کام کر رہی ہے۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے سرکاری اسکیموں کا فائدہ کو عوام تک پہنچانے کے لئے قابل ستائش کام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مجسٹریٹ کے اقدام پر تمام بلاک میں کیمپ کے ذریعے اسی طرح سے منظور شدہ خطوط مختلف سرکاری اسکیموں کے مستفید افراد میں تقسیم کیے جارہے ہیں۔ کوئی بھی اہل افراد سرکاری اسکیموں کے فوائد سے محروم نہیں ہوگا۔ اس موقع پر ایس ڈی ایم صدر ستیہ پرکاش، بی ڈی اوویربھانو سنگھ، تحصیلدار صدر گیانندر سنگھ اور دیگر افسران موجود رہے۔
==============================
سکرارا تھانہ حلقہ کے برگدر پل پر جونپور۔الہ آباد شاہراہ پر کوچنگ سے واپس لوٹ رہے طالب علم کومسافروں کو لیکر جا رہی پرائیویٹ بس نے اپنی زد میں لے لیا جس کے سبب میں جائے حادثہ پر ہی اس کی موت ہو گئی۔حادثہ کے بعد ڈرائیور بس کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔
بتاتے ہیں کہ مقامی تھانہ حلقہ کے مسیدا گاؤں رہائشی انگد یادو20مقامی انٹر کالج میں انٹر کا طالب علم تھا۔وہ روز کی طرح بدھ کے روز سکرارا چوراہے پر کوچنگ کرنے گیا تھا جہاں سے واپس لوٹتے وقت جیسے ہی شاہراہ کے مذکورہ پل پر پہنچا سامنے سے مسافروں کو لیکر آرہی پرائیویٹ بس نے اپنی زد میں لے لیا جس کے سبب میں موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔حادثہ ہوتے ہی ڈرائیور بس کو موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج بس کو قبضہ میں لیکر تھانے پر چلی گئی۔پولیس معاملے میں ڈرائیور کے خلاف مقدمہ قائم کر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔