جون پور ...اتر پردیش۔(نماٸندہ۔۔صداٸے وقت)۔
=========================
سماج وادی طلباء سیل کے ریاستی صدر دگوجے سنگھ دیو کی ہدایت پر سماجوادی لیڈررجنیش مشرا نے اپنے حامیوں کے ساتھ ٹی ڈی کالج گیٹ پر ریاست کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں طلباء یونین کی بحالی سمیت کالجوں کی فیس میں اضافہ کو لیکر صوبے کے وزیر اعلی کا پتلا نذر آتش کیا۔
طالب علموں نے ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے وزیر اعلی ریاست یونیورسٹی کالج میں طلبا ء یونین انتخابات کروانا نہیں چاہتے ہیں۔ریاستی حکومت طلباء یونین مخالف ہے۔ یونین انتخابات نہ کروانا طلبا ء کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔جب سے بی جے پی حکومت ریاست میں آئی ہے، تمام یونیورسٹی کالجوں میں طلبہ یونین انتخابات نہیں ہو رہے ہیں اور طلباء سے داخلہ لیتے وقت فیس لینے کے دوران طلبہ یونین انتخاب کی رقم کالج انتظامیہ وصول کررہی ہے۔رجنیش مشرا نے کہا کہ اگر طلبا ء یونین کی بحالی اور فیسوں میں اضافے کو جلد از جلد کم نہ کیا گیا تو ہم ریاستی سطح کی تحریک شروع کریں گے اور جلد ہی وفد گورنر سے ملاقات کر ریاست میں طلباء یونین کی بحالی کی مانگ کریں گے۔اس موقع پرشیلیش یادو، دھیرج یادو، ونود شرما، روی یادو، راکیش شرما، سنی یادو بٹھو، سیروہت یادو سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔