Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, December 11, 2019

شہریت ترمیم بل ۔۔۔۔جونپور میں بھی احتجاج شروع۔۔۔کانگریس کارکنان نے جلایا بل کی کاپی۔

جون پور۔۔اتر پردیش (نماٸندہ۔۔صداٸے وقت)۔
========================
شہریت ترمیمی بل کے خلاف بدھ کے روز صوبائی قیادت کی ہدایات پرکانگریس کے کارکنوں نے ضلع صدر فیصل حسن تبریز کی قیادت میں جوگیاپور میں بل کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے بل کی کاپی کو نذر آتش کیا۔

اس موقع پر مسٹر تبریز نے کہا کہ شہریت ترمیمی بل آر ایس ایس کا ایجنڈہ ہے جو ملک کی سالمیت اور یکجہتی کو توڑ دیگی۔مہاتما گاندھی،باباصاحب بھیم راؤ امبیڈکر،پنڈت جواہر لعل نہرواور مولانا آزاد سمیت سبھی مجاہد کے خوابوں کو ختم کرنے والا قانون بھاجپا بنانا چاہ رہی ہے جو غلط ہے۔انھوں نے کہا کہ ملک اقتصادی خسارہ کے دور سے گزر رہا ہے،بیروزگاری کی بڑھتی شرع سے مرکزی حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے بل کر پیش کر عوام کے ذہن کو ہٹانا چاہتی ہے۔انھوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی بل کی کاپی لیکر نذر آتش کیا گیا ہے۔یہ بل بھیم واؤ امبیڈکر کے بنائے جمہوری نظام کو ہٹا کر آر ایس ایس کے نظام کو نافذ کرنے کی کوشش ہے۔بھاجپا ملک میں مذہنی قانون نافذ کرنا چاہتی ہے،شہریت ترمیمی بل ملک کے جمہوری نظام کے خلاف ہے جو مساوی کی نہیں بلکہ تقسیم کی طرف بڑھایا گیا قدم ہے۔اس موقع پر سابق ایم ایل اے راجیش گوتم،رماشنکر گوتم،اعظم زیدی،وشال سنگھ حکم،ہاشم مندی،گیانیش سنگھ،سنتوش مشرا،راکیش سنگھ،آنند سیٹھ،ستیش نشاد،انل،دھرمیندر،شاہنواز خان سمیت دیگر کارکن موجود رہے۔
اسی سلسلے میں یوتھ کانگریس کے ضلع صدر ستیہ ویر سنگھ کی قیادت میں گاندھی تراہے پر شہریت ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہوئے کارکنوں نے کاپی کو نذر آتش کیا۔اس دوران انھوں نے کہا ہم نے یہ بل اس لئے جلایا ہے کہ یہ ملک کو تقسیم کرنے کا بل ہے۔ ایک تقسیم 1947 میں انگریزوں نے کی تھی اور دوسراتقسیم آج 2019 میں انگریز وں کے مخبر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔یہ انگریزوں کے راستے پر چلنے والے لوگ ہیں جو دوبارہ ملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے ساتھ تمام شہریوں کے ساتھ ہیں اور ملک کا آئین کہتا ہے کہ شناخت کی بنیاد پر عوام کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں ہوگا۔ستیویر سنگھ نے کہا کہ اس ملک میں ایک عجیب و غریب صورتحال پیدا کی جارہی ہے، جو شہریوں کی پرواہ نہیں کرتے، وہ شہریت پر تقریریں کر رہے ہیں، جو اپنے ملک کے آئین پر یقین نہیں رکھتے اور پارلیمنٹ میں کسی دوسرے کے آئین کو پڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آنکھوں میں دھول جھونکنے کی اس کوشش کو ناکام کیا جائے گا۔ عوام کو ان امور پر متحرک کیا جائے گا۔ اگر ایسا ہے تو ہندو اور مسلم کی سیاست اس بل کے ذریعے روٹی پکانے کا کام کر رہی ہے۔اس موقع پر این ایس یو آئی کے ضلع صدر شکھر دویدی، گورو سنگھ،محمد ساجد،امان آگرہری،پون پٹیل،شیلندر سنگھ، نرمل سنگھ، آشیش پٹیل،رجت شاستری، محمد عارف، محمد ریاض،محمد عادل، محمد عمران،روہت سونکر، راج کمار مودنوال سمیت دیگر کارکنان موجود رہے۔