===================(========
گزشتہ دنوں حیدر آباد میں انسانیت سوز واقعہ جس میں ایک ٢٨ سالہ ویٹنیری لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ ریپ کر کے زندہ جلادینے کا واقعہ سامنے آیا تھا جس میں چار ملزمان کی گرفتاری عمل میں آٸی تھی۔چاروں ملزمان رات ساڑھے تین بجے ایک پولس انکاونٹر میں ہلاک کر دٸیے گٸے۔
پولیس کے مطابق یہ چاروں ملزمین پولیس ریمانڈ پر تھے۔پولیس نے ان چاروں کو لیکر تفتیش کے لٸیے موقعہ واردات پر لے گٸی جہاں پر ان لوگوں نے پولیس سے ہتھیار چھین کر بھاگنے کی کوشش کی اور چاروں پولیس انکاونٹر میں مارے گٸے۔
پولیس کے اعلیٰ حکام نے ابھی اس انکاونٹر کا آفیشیل اعلان نہیں کیا ہے۔ساٸبر آباد پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ پوری تفصیل مل جانے کے بعد اعلان کیا جاٸے گا۔
واضع رہے کہ اس دلسوز واقعہ کو لیکر عوام میں کافی غصہ تھا دہلی سے حیدر آباد عوام احتجاج کر رہے تھے۔پارلیمنٹ سے اسمبلی تک اس کی گونج تھی۔۔راجیہ سبھا ممبر جیا بچنے نے تو یہاں تک کہھ دیا تھا کہ ایسے مجرموں کو ہجوم کے حوالے کرکے مابين لنچنگ ہونی چاہیٸے۔