Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 2, 2019

وزیر اعظم مودی نے مجھے ساتھ کام کرنے کا آفر دیا مگر میں نے ٹھکرا دیا۔۔۔۔۔۔۔۔شرد پوار۔

ممبئی-2 دسمبر 2019(صداٸے وقت/ذراٸع)۔
=============================
این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے “مل کر کام کرنے” کی تجویز پیش کی تھی لیکن انہوں نے اس پیش کش کو مسترد کردیا۔پوار نے کہا کہ انہوں نے  واضح کردیا کہ ان کے لئے وزیر اعظم کے ساتھ مل کر کام کرنا ممکن نہیں ہوگا۔مودی نے مجھے مل کر کام کرنے کی پیش کش کی تھی۔ ایک مراٹھی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے ان سے کہا کہ ہمارے ذاتی تعلقات بہت اچھے ہیں اور وہ اسی طرح برقرار رہیں گے لیکن ساتھ مل کر کام کرنا ممکن نہیں ہے۔پوار نے ان خبروں کو مسترد کردیا کہ مودی  نے انہیں ہندوستان کا صدر بنانے کی پیش کش کی تھی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ  مودی کی زیر قیادت کابینہ میں سوپریہ سولے کو وزیر بنانے کی پیش کش تھی۔واضح ہوکہ سوپریہ سولے شردپوار کی بیٹی ہیں اور بارہ متی لوکسبھا سیٹ سے ممبر ہیں۔
اجیت پوار کا تذکرہ کرتے ہوٸے شردپوار نے کہا کہ جب مجھے معلوم ہوا کہ اجیت نے بی جے پی کیساتھ مل کر سرکار بنالی ہے تو میں نے ادھو ٹھاکرے کو فون کر کے یقین دہانی کراٸی کہ اس میں میری مرضی شامل نہیں تھی۔اور اجیت کی اس بغاوت کو میں دبا دوں گا۔