Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 2, 2019

فرید الحق میموریل ڈگری کالج صبرحد شاہگنج میں سہ روزہ ساٸنسی ورکشاپ کا افتتاح۔

جونپور۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت/نماٸندہ/٢دسمبر ٢٠١٩۔
==============================
فرید الحق میموریل ڈگری کالج تعلیم آباد صبرحد (شاہگنج).میں سہ روزہ ساٸنسی ورکشاپ بعنوان ”ٹیکنک ان مالیکولر بایولوجی“ سی آر ڈی لکھنٶ کے کوآرڈینیشن سے کا افتتاح کیا گیا۔
افتاحی پروگرام میں بطور مہمان خصوصی پوروانچل یونیورسٹی کے شعبہ ماٸیکرو بایولوجی میں ایسوسی سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ایس پی تیواری نے شرکت کی۔اس افتتاحی تقریب کو خطاب کرتے ہوٸے پروفیسر تیواری نے منعقدہ ورک شاپ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ساتھ ہی انھوں نے فرید الحق ڈگری کالج کی ستاٸش کی۔جو کہ اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کے لٸیے ہمیشہ اپنی خدمات پیش کرتا ہے۔
اس موقع پر سرسید انٹر کالج تعلیم آباد صبرحد کے پرنسپل شاہد نعیم ، سابق پرنسپل عرفان احمد نے بھی خطاب کیا۔
ڈگری کالج کے پرنسپل ڈاکٹر تبریز عالم نے تمام مہمانوں کا استقبال کرتے ہوٸے کہا کہ اس طرح کے کارآمد پروگرام اکثر و بیشتر کالج میں ہوتے رہتے ہیں جس سے طلبہ کو پریکٹکل علم حاصل ہوتی ہے ساتھ ہی طلبہ کو اپنی تعلیم و کورس کے تیٸں رغبت پیدا ہوتی ہے۔
ساٸٹوجن کے ڈاریکٹر نے اس ورکشاپ میں کٸیے گٸیےتجربے کے متعلق تفصیلی روشنی ڈالی۔ڈاکٹر شیو پرساد یادو نے تمام مہمانوں و شرکاءٕ کا شکریہ ادا کیا۔پروگرام کی نظامت ڈاکٹر رام یش یادو نے کیا۔
اس موقع پر کالج کے ساینس کے لیکچرر ڈاکٹر شیو پرساد یادو ، چندر شیکھر ، وکاس کمار،محترمہ شاٸستہ اکرم بطور خاص موجود رہے۔