Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 27, 2019

الفلاح فرنٹ کی کمبل تقسیم مہم کا آغاز۔۔۔۔۔۔!! شادی بیاہ,مشاعرہ اور ٹورنامنٹ میں فضول خرچی کرنے کے بجائے ہمیں پیسے کا صحیح استعمال کرتے ہوئےغرباء اور ضرورت مندوں کی مدد میں پیسہ خرچ کرنا چاہئے:::::::::::ذاکر حسین



اعظم گڑھ,..اتر پردیش۔27 دسمبر 2019 /صداٸے وقت۔
==============================
الفلاح فرنٹ کی جانب سے کمبل تقسیم مہم کا آج باقاعدہ آغاز ہو گیا۔الفلاح فرنٹ کے صدر ذاکر حسین نے تنظیم سے وابستہ کارکنان کے ساتھ مل کر اعظم گڑھ میں مستحق افراد تک کمبل پہنچا کر مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر ذاکر حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ اس شدید سردی میں سماج کے خوشحال طبقے کی ذمہ داری بنتی ہیکہ وہ اپنے آس پاس کے ضرورت مند لوگوں تک کمبل,لحاف اور گرم کپڑے بغیر پرچار کے پہنچا دیں۔انہوں نےکہا کہ شادی بیاہ,مشاعرہ اور ٹورنامنٹ میں فضول خرچی کرنے کے بجائے ہمیں پیسے کا صحیح استعمال کرتے ہوئے  غرباء اور ضرورت مندوں کی مدد میں پیسہ خرچ کرنا چاہئے۔ذاکر حسین نے مزید کہا کہ کبمل تقسیم مہم کا مقصد ہر ضرورت مند لوگوں تک سردی سے بچنے کیلئے سامان مہیا کیاجائے۔واضح رہے کہ الفلاح فرنٹ گزشتہ کئ برس سے سردی میں غرباء اور ضرورت مند لوگوں میں کمبل تقسیم کرتی رہی ہے۔ذاکر حسین نے کمبل مہم میں حکومت اور عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے اعظم گڑھ ڈی ایم,رکن پارلیمنٹ اکھلیش یادو ,شاہ عالم عرف گڈو جمالی ,نفیس احمد,عالم بدیع,فرینک اسلام ,سکھ دیو راج بھر ,سنگیتا آزاد,نیلم سونکر ,عادل شیخ,توقیر عرف اچھو ,ابوالقیس,آفتاب احمد عرف افتو,طاہر عرف منواور شاہد سنجری وغیرہ سے کمبل مہم سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔