Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 20, 2019

دہلی – این سی آر سمیت شمالی ہندوستان کے کئی علاقوں میں زلزلہ ، لوگ گھروں سے باہر نکل پڑے۔

قومی راجدھانی دہلی اور این سی آر سمیت ہندوستان کے کئی حصوں میں پانچ بج کر 12 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلہ کے بعد لوگ اپنے گھروں سے باہر نکلتے ہوئے نظر آئے ۔ اپنے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل کر لوگ محفوظ مقامات پر بھی جاتے ہوئے نظر آئے ۔ اطلاعات کے مطابق زلزلہ کا مرکز افغانستان میں ہے ۔
زلزلہ کے یہ جھٹکے قومی راجدھانی دہلی کے علاوہ جموں و کشمیر ، پنجاب اور چنڈی گڑھ میں محسوس کئے گئے ۔ تاہم ابھی تک کسی طرح کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے ۔