Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 20, 2019

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج جاری۔اتر پردیش میں کٸی جگہوں پر تشدد کی خبریں

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع۔۔مورخہ ٢٠ دسمبر ٢٠١٩۔
=============================
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں آج بروز جمعہ کو بھی شدت کے ساتھ احتجاج جاری ہے۔۔کہیں کہیں احتجاج پرامن ہے مگر اکثر جگہوں پر تشدد بھی ہو گیا ہے۔
دہلی کے جامع مسجد سے حسب اعلان بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرہ شروع ہوا ہزاروں کی بھیڑ جامع مسجد سے جنتر منتر کیطرف مارچ کرہی ہے۔۔یہ پر امن مظاہرہ فلک شگاف نعروں کیساتھ آگے بڑھ رہا ہے ۔اسی کیساتھ دہلی کے جامعہ میں ۔سیلم پور ۔دریا آباد ۔جامع مسجد کے علاقوں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں ۔اسی دوران حفاظت کے مد نظر آج بھی میٹرو کے دس اسٹیشن بند کر دٸیے گٸے ہیں۔
حیدر آباد میں چارمینار علاقے میں پرزور احتجاج کیا گیا ۔پولیس نے تقریباً ١٥ مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔
ممبٸی سے اطلاع ہے کہ شہر کے کٸی علاقوں میں احتجاج جاری ہے۔ہری مسجد کے پاس پرزور احتجاج کیا گیا۔
اتر پردیش کے مختلف شہروں میں بھی احتجاج جاری ہے کہیں کہیں احتجاج پر تشدد ہوگیا۔۔کانپور سے ملی اطلاع کے مطابق یہاں پر پولس و احتجاجیوں میں جھڑپ ہوٸی ہے۔پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے غولے داغے۔شہر فیروزآباد میں بھی احتجاج پرتشدد رہا پولیس کو سخت ایکشن لینا پڑا ۔۔خبر یہ بھی ہے کہ وہاں پولیس کی گولی سے ایک شخص کی موت ہوگٸی ہے۔احتجاجیوں نے پولیس چوکی کو آگ کے حوالے کردیا۔
ہاپوڑ میں بھی احتجاج کیا گیا ہے اور پولیس کے ساتھ جھڑپ بھی ہوٸی ۔اس کے علاوہ میرٹھ۔۔گورکھپور ،
امروہہ ۔غازی آباد ۔سہارنپور میں احتجاجیوں اور پولیس میں جھڑپ کی خبریں ہیں۔اس کے علاوہ بہراٸچ ، مظفر نگر ، بلند شہر ،فروخت آباد،بھدوہی،میں بھی پولیس کے ذریعہ لاٹھی چارج کی خبر ہے۔مجموعی طور پر پورے صوبے کے 20 ضلعوں سے احتجاج کی خبریں ہیں۔