Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 20, 2019

نماز با جماعت ادا کرنا چاہٸے۔۔مسجد عمر کی تعمیر کے موقع پر مولانا مختار احمد قاسمی کا خطاب۔

جون پور۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
====================
گور آباد شاہ پور قصبہ کے جنوبی محلہ میں مسجد عمر کی تعمیرکے موقع پر جلسہ کا انعقا د کیا گیا۔جلسہ کو خطاب کر تے ہو ئے مولانا مختار احمد قاسمی نے کہا کہ جماعت کے ساتھ ہر مسلمان کو نماز ادا کر نی چاہئے۔ نماز تمام برائیوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ ہماری ترقی صرف نماز کے ذریعے ہی ہوگی۔ انہوں نے مسجد کے حقوق کو تفصیل سے سمجھا تے ہو ئے کہا مسجد کی تعمیرکے ساتھ ہمیں نمازوں کا اہتمام کر نا چاہئے۔ مسجد کو نمازوں کے ذریعہ آباد کیا جا ئے جلسہ کا آغاز حافظ اشہد کے ذریعہ تلاوت کلام پاک سے ہوا صدارت جامعہ حسینیہ  لال دروازہ کے  ناظم مولانا توفیق احمد قاسمی نے کی۔ اس موقع پر مولانا اکرام اللہ، مولانا ممتاز، حاجی افتخار، عبد المنان، محمد اکرام انصاری، منور ہاشمی، سرفراز احمد، توفیق احمد، برکت علی وغیرہ موجود تھے۔