Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 20, 2019

سواری سے بھرا ٹیمپو پلٹا۔چار خواتین زخمی۔

جون پور۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
====================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے فیض آباد روڈ پر چڑیا موڑ کے نزدیک سواری سے بھرا ٹیمپو بے قابو ہوکر الٹ جانے سے چار خواتین زخمی ہوگئیں، تمام زخمیوں کو علاج کے لئے مرد انہ اسپتال شاہ گنج لایا گیا۔ اطلاع کے مطابق تاکھا پچھم گاؤں رہائشی سوبھاوتی 60 زوجہ رام دْولار اور مذکورہ گاؤں رہائشی  بھا نو متی 56 زوجہ سمتا اور خیرالدین پور گاؤں رہائشی انیتا یادو 28 زوجہ انگد یادو اور اس کی ساس اپنے آبائی گھر سر ہور پور سے اپنی سسرال شاہ پنجہ بھادی ہنوتارہ محلہ رہائشی چندریکا 40 زوجہ وجے بہادر ٹیمپو میں سوار ہو کر شاہ گنج آرہی تھی کہ چریا موڑ کے نزدیک بے قابو ہوکر ٹیمپو الٹ گیا جس سے تمام خواتین زخمی ہو گئی موقع پر موجود لوگوں نے مذکورہ زخمیوں کو علاج کیلئے ریاستی مردانہ اسپتال شاہ گنج میں داخل کرایا۔