Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 20, 2019

شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی کی آبرو ریزی کر رہے نوجوان پر مقدمہ۔

۔
جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ)
====================
چند وک تھا نہ حلقہ کے ایک گاؤں رہائشی ایک لڑکی کو ایک سال سے شادی کا جھانسہ  دے کر آبروریز کرنے والے نوجوان کے خلاف متاثرہ کی تحریر پرپولیس مقدمہ درج کرکے معاملے کی تفتیش کررہی ہے ملزم فرار بتا یا جا رہا ہے۔ اطلاع کے مطابق مذکورہ تھانہ حلقہ کے ایک گاؤں رہائشی  ایک لڑکی کا پڑوس کے ہی ایک نوجوان کے ساتھ ناجائز تعلقات ہوگیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نوجوان لڑکی کو اپنے عشق میں پھنسا کر نشانہ بناتا رہا اورجب لڑکی نے شادی کامطالبہ کیا تو نوجوان نے انکار کردیا۔ جس کے بعد لڑکی نے اہل خانہ کو بتایا تو لڑکی والوں نے نوجوان کے اہل خانہ سے رابطہ کیا لیکن معاملہ طے نہیں ہوپایاجس پر لڑکی نے پولیس سے شکایت کی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔آخر میں  لڑکی نے پولیس سپرنٹنڈنٹ کو تحریر دیاجس پر پولیس نے ملزم منا ساکن بیرہ پور کے خلاف مقدمہ درج کرکے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔