Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 20, 2019

شہریت ترمیمی بل و این آرسی کے خلاف جونپور میں احتجاجی جلوس۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ صداٸے وقت) 
مورخہ ٢٠ دسمبر ٢٠١٩۔
=============================
شہر کے مختلف جامع مساجد میں نماز جمعہ کے بعد ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں نے این آر سی او رکیب کے خلاف پر امن طریقے سے جلوس نکال کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔نماز سے فارغ ہونے کے بعد جلوس کی شکلوں میں نوجوانوں کا ہجوم کوتوالی چوراہے پر پہنچا جہاں سے ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں نے جلوس نکال کر این آر سی کیب بل کو واپس لینے کی مانگ کی۔اس دوران ضلع مجسٹریٹ،پولیس سپرٹنڈنٹ سمیت سبھی اعلی افسران جلوس کے ساتھ پیدل مارچ کرتے رہیں۔جلوس کے دوران خود ضلع مجسٹریٹ نوجوانوں سے امن قائم رکھنے کی اپیل کرتے نظر آئے۔جلوس کے دوران کہیں بھی کسی طرح کی کوئی ناخوشگوار واقعات پیش نہیں آیا جس سے ضلع انتظامیہ نے راحت کی سانس لی۔
واضع ہو کہ ضلع میں امن امان قائم رکھنے کیلئے سابقہ سے ہی دفعہ 144نافذ ہے۔گزشتہ تین روز سے ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ اور پولیس سپرٹنڈنٹ اشوک کمار افسران کے ساتھ شہر کے سبھی معزز لوگوں سمیت اسکول منتظمین اور مدارس کے زمہ داران سے ملاقات کر کسی طرح کا جلوس نہ نکالنے کی اپیل کرتے رہے۔جمعہ کے روز خاص طریقے سے انتظامیہ نے کسی بھی واقعہ سے نمٹنے کیلئے پوری تیاری کر پورے شہر میں پولیس اور مجسٹریٹ کی تعیناتی کر دیا تھا۔ضلع انتظامیہ کی سبھی تیاریوں کو درکنار کرتے ہوئے بعد نماز جمعہ نوجوانوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر اتر آئی اور جلوس نکال کر این آر سی اور کیب کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی جس سے انتظامیہ کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔شاہی بڑی مسجد اور شاہی اٹالہ مسجد سے سینکڑوں کی تعداد میں نکلے نوجوانوں کے جلوس کی خبر ملتے ہی تقریباً جامع مساجدوں سے نوجوانوں کا ہجوم جلوس کی شکل میں سڑکوں پر آگیا اور جلوس نکال کر کوتوالی چوراہے پہنچ گئے جہاں سبھی جمع ہو کر ہزاروں کی تعداد میں مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی شروع کرتے ہوئے جلوس لیکر شہر کے سبزی منڈی،ستہٹی بازار،نصیب خاں منڈی،شاہی اٹالہ مسجد،شاہی قلعہ ہوتے ہوئے چہارسو چوراہا پہنچے اور جلوس اختتام ہوا۔اس دوران مظاہرین کے جلوس کے ساتھ ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ،پولیس سپرٹنڈنٹ اشوک کمار پولیس فورس کے ساتھ پیدل مارچ کرتے ہوئے امن امان قائم رکھنے کی اپیل کرتے رہے۔