Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, December 26, 2019

سماجی تنظیم روٹری کلب جونپور کے زیر اہتمام آنکھوں کی مفت جانچ و علاج کیمپ کا انعقاد۔

جون پور۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
==========================
سماجی ادارہ روٹری کلب جونپور نے شہر کے کلینک و ٹراما سنٹر میں مفت موتیا بند جانچ اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا، جس کے تحت 70 مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا۔

کیمپ کے کنوینر ڈاکٹر اچیوتانند کوشک سیکرٹری شیوانسوسو سریواستو کی کی قیادت میں جانچ کے لئے آئے مریضوں کی آنکھ، شوگر اور بلڈ پریشر کا بھی معائنہ کیا گیا۔ ضلع اسپتال کے ماہرین امراض نے موتیا بندکی سرجری کے لئے 15 مریضوں کی جانچ کی اور ان میں سے 3 کو زیادہ شوگر ہونے کی وجہ سے علاج کی ہدایت دی گئی۔ جانچ کے بعد آئندہ 3 جنوری کو 15 مریضوں کو ضلع اسپتال میں لینس لگانے کیلئے بلایا گیا۔ روٹری کلب کے عہدیداران نے تمام ممبران سے مطالبہ کیا کہ وہ 3 جنوری کو شہر کے لیلاوتی اسپتال کے قریب ٹی بی اسپتال پہنچ کر آپریشن کے دن بھی مریضوں کو ہر طرح کی سہولیات اور امداد فراہم کریں۔
کیمپ میں سابق صدر رویکانت جیسوال، ڈاکٹر اے اے جعفری، کرشنا کمار مشرا، سجیت اگرہری، اجے گپتا، شیام ورما، اکھلیش سریواستو، دیویندر سنگھ، ابھیشیک گپتا، سوجیت سنگھ سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔آخر میں شیوانسو سریواستو نے آئے ہوئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔