Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 30, 2019

جگتیال مرکزی کمیٹی ملت اسلامیہ کی احتجاجی ریالی میں سینکڑوں غیر مسلم افراد کی شرکت۔

جگتیال۔۔تلنگانہ۔-30 دسمبر۔۔2019/ذراٸع /صداٸے وقت ۔
==============================
تلنگانہ کے ضلع جگتیال مستقر میں مرکزی کمیٹی ملت اسلامیہ کی جانب سے  شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف زبردست احتجاج ریالی نکالی گئی۔جس میں سینکڑوں غیر مسلم افراد بھی موجود تھے جن میں مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈرس اور کارکن بھی شامل تھے یہ ریالی جامع مسجد سے شروع ہوکر شہر کے مختلف محلوں سے گزری ۔جس میں ہزاروں کی تعداد میں مسلم اور غیر مسلم افراد نے  شرکت کی.تمام افراد ہاتھوں میں پلے کارڈس تھامے متنازعہ قانون کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے.ریالی تین کہنی سے ٹاور سرکل .نیو بس اسٹانڈ سے پرجاوانی پروگرام پہنچ کر متنازعہ قانون کوواپس لینے کیلئے ایک تحریری یاداشت جوائنٹ کلکٹر بی راجیشم کو پیش کی گئی ۔ریالی کے اختتام پر اجتماعی دعا کی گئی