Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, December 17, 2019

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی مقامی لڑکیاں باب سید پر دھرنے پر بیٹھیں۔۔۔۔۔۔جمال پور میں بھی سی اے اے کے خلاف احتجاج۔

علیگڑھ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع۔۔۔17 دسمبر 2019.
==============================
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں شہریت ترمیمی ایکٹ کےخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کے دوران انتظامیہ نے یونیورسٹی کو ٥ جون تک کے لٸے بند کردیا اور طلبہ سے ہاسٹل خالی کرالیا گیا جس سے وہاں طلبہ کی تعداد کم پڑگٸی اور احتجاج سرد پڑنے لگا۔
مگر یونیورسٹی کی طالبات جو کہ علیگڑھ کی مقامی ہیں نے اب اس احتجاجی تحریک کی کمانے سنبھال لی ہے۔۔۔آج باب سید پر طالبات نے دھرنا دیا ۔لڑکیوں کا کہنا ہے کہ طلبہ نے جس تحریک کو شروع کیا تھا اب یونیورسٹی بند ہونے کے بعد اس تحریک کو ہم لوگ آگے بڑھاٸیں گے اور جمہوری انداز میں شہریت ترممی ایکٹ 2019 کی مخالفت میں دھرنا و مظاہرہ جاری رکھیں گے۔
یونیورسٹی کے قریب انوپ شہر روڈ پر واقع جمال پور میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور لوگوں نے اپنی دکانیں و کاروبار بند رکھے۔
اس کے قبل طلبہ کی گرفتاری و پولیس کی بربریت کے خلاف دوده پور ۔شہر کے اوپرکوٹ علاقہ میں بھی طالبات نے رات کے وقت احتجاج کیا۔شہر میں دیر رات بھی پولیس کے خلاف مظاہرہ کیا گیا جس کی کمان بھی خواتین نے سنبھال رکھی تھی۔