Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, December 17, 2019

ایم آئی ایم کے صوبائی صدر شوکت علی ماہلی نظر بند.

اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت /ذراٸع۔17 دسمبر 2019.
==============================
ماہل۔۔۔شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہورہے احتجاجی مظاہرے کو دیکھتے ہوئے ایم آئی ایم کے صوبائی صدر شوکت علی ماہلی کو نظر بند کردیا گیا ہے۔ گھر سے باہر نکلنے پر روک لگادی گئی ہے، گھر کے باہر پولیس کا پہرا بھی لگا ہوا ہے۔ 
اطلاع کے مطابق ایم آئی ایم کے صوبائی صدر شوکت علی ماہلی مہاراج گنج میں ایک پروگرام میں شامل ہونے والے تھے، اس بات کی علم ضلع پولیس کو ہوا تو پولیس شوکت کو گھر سے باہر نکلنے پر روک لگا دیا ہے۔ منگل کی صبح اہرولہ ایس او اپنے دیگر سپاہیوں کے ساتھ شوکت کے گھر پر پہنچ گئے اور شوکت سے یہ کہا گہا کہ اوپر سے حکم ہے آپ گھر سے باہر نہیں نکل سکتے۔ ان کے گھر کے باہر پولیس کا پہرا لگا دیا گیا ہے۔
شوکت علی ماہلی نے بتایا ہےمنگل کے روز مہاراج گنج کے ایک پروگرام میں جانے کی اجازت ملی تھی لیکن منگل کی صبح ہی گھر پر پولیس نے آکر مجھے جانے سے روک دیا۔

Post Top Ad

Your Ad Spot