Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 1, 2019

شاہ گنجائش۔۔مختلف مقامات پر ہوٸے سڑک حادثات میں متعدد زخمی۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (صداٸے وقت نیوز)۔
==============================
شاہ گنج کو توالی حلقہ کے تحت مختلف مقامات پرہونے والے حادثہ میں ۸ افراد زخمی ہوگئے موقع پر موجود لوگوں نے زخمیوں کو علاج کے لئے مردانہ اسپتال شاہ گنج پہنچا یا۔
 اطلاع کے مطابق شاہ گنج کو توالی حلقہ کے تاکھا پچھم گاؤں رہائشی جیالال (58) ولد لوٹن، نگینہ (55)، زوجہ جیالال چندر جیت (35) ولد جیالال، پشپا (30)، زوجہ جیالال کو پرانی دشمنی کی وجہ سے لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ کر شدید طور پر زخمی کر دیا واقعہ کی اطلاع کوتوالی پولیس کو دینے کے بعد  زخمیوں کو  علاج کے لئے مرد انہ اسپتال شاہ گنج پہنچا یا گیادوسرا واقعہ مذکورہ کو توالی حلقہ کے حسین آباد گاؤں رہائشی ریکھا (40) کوپیٹی داروں نے زمینی تنازعہ کو لے کر لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ کر زخمی کر دیا  زخمی کی جانب سے کوتوالی پولیس کو واقعے کی اطلاع دینے کے بعد مرد انہ اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا۔تیسرا واقعہ سلطان پور ضلع کے اکھنڈ نگر تھا نہ حلقہ کے نونرا گمٹی گاؤں رہائشی رام اچل (35) ولد دھیرجو اور اسے بیٹے کے درمیان ہو ئی کہا سنی کے دوران  نے انگلی کاٹ کر زخمی کردیا او رواقعہ کی اطلاع  بی بی گنج پولیس کو دی گئی۔ موقع پر پہنچی پولیس زخمی کو علاج کے لئے مردانہ اسپتال لا ئی جہاں سے بہتر علاج کے لئے ضلع اسپتال روانہ کردیا گیا۔چوتھا واقعہ قصبہ میں امبیڈکر نگر بستی کے وارڈ نمبر ۲ کی سڑک تعمیر کرانے کی ٹھیکہ داری کو لے کر ہو ئی ٹھیکہ دار اور کارپوریٹر پریم چندر (50) ولد جگندھو اور نتیش (15) ولد پریم چندکو پیٹ کر شدید طور پر زخمی کر دیا  موقع پر موجود کنبہ کے افراد نے پولیس کو اطلاع دی اور علاج کے لئے مردانہ اسپتال شاہ گنج پہنچا یا جہاں ڈاکٹروں نے دوران علاج نازک حالت دیکھ کر ضلع اسپتال ریفر کردیا۔