Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 1, 2019

گزشتہ دنوں ملی مشتبہ لاش کا راز ابھی بھی فاش نہیں کر سکی مقامی پولیس۔

جون پور۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
=============================
 کھٹہن تھا نہ حلقہ کے شیراپٹی گاؤں میں بدلا پور شاہ گنج روڈ پر گزشتہ رات  مشتبہ حالت میں برا ٓمد ہو ئی لاش کے معاملے میں پولیس کچھ بھی بتانے سے قاصر ہے۔ لیکن مقتولہ کے والدین کے الزام کی بنیاد پر قیاس آرائی ہو رہی ہے کہ قتل کے پیچھے معاشقہ بھی وجہ ہو سکتی ہے۔مقتولہ کے والد کے ذریعہ تھانے میں دی گئی تحریر کی بنیاد پر پولیس نے پڑوس کے گاؤں گو برہاں  کے نصف درجن لو گوں پر متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا جس میں نصف درجن افراد لوگوں کے علاوہ باپ بیٹے سمیت پانچ ملزمان کو تحویل میں لیا ہے۔ پوسٹ ما رٹم رپورٹ میں خاتون کی موت کی وجہ سر میں شدید چوٹ بتائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ شیراپٹی گاؤں رہائشی جئے بھیم یادو کی ۰۲ سالہ بیٹی سشما یادو کی لاش گاؤں کی سڑک کی پٹری پر برا ٓمد ہو ئی تھی۔ اس کے سر اور پیر پر چوٹ لگی تھی۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر وزیر اعظم کو بھیج دیا۔ لیکن قتل، خودکشی یا حادثے کے مابین الجھا ہوا ہے۔ واقعے کے دوسرے روز تک تھانے میں کو ئی تحریر نہیں دی گئی تھی۔ پولیس بھی پو سٹ مارٹم رپورٹ آنے کا انتظار کر رہی ہے۔