Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 27, 2019

جونپور۔۔ضلع میں جمعہ کے دن پرامن رہا شہر۔۔۔کہیں سے کسی احتجاج کی کوٸی اطلاع نہیں۔

جون پور۔۔۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت (نماٸندہ)۔
==============================
شہریت ترمیم قانون کے خلاف ملک بھر میں چل رہے احتجاجی مظاہرہ کو لیکر ضلع انتظامیہ کی مستعدی کامیاب رہی۔جمعہ کے روز ضلع کی سبھی جامع مساجدوں کے باہر کثیر تعداد میں پولیس فورس تعینات رہی اور ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرٹنڈنٹ اعلی افسران کے ساتھ دورہ کرتے نظر آئے۔
انتظامیہ کی کوششوں کا نتیجہ رہا کہ ضلع کے کسی بھی علاقہ میں اس قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کی خبر موصول نہیں ہوئی۔بعد نماز جمعہ ضلع انتظامیہ نے جامع مساجدوں کے باہر شہریت ترمیم قانون سے متعلق حقیقت اور افواہ لکھے کاغذات بھی تقسیم کرایا۔ضلع انتظامیہ نے پرامن ماحوم میں نماز ادا کرنے اور نظم ونسق قائم رکھنے کیلئے شہریوں کو مبارکباد بھی پیش کیا۔
واضع ہو کہ گزشتہ جمعہ کے روز بعد نماز شہر کی شاہی اٹالہ مسجد اور شاہی بڑی مسجد سے ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں نے شہریت ترمیم قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر اس سیاہ قانون واپس لینے کی مانگ کی تھی۔شہر میں ہوئے اس احتجاج کے بعد ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرٹنڈنٹ نے دو روز قبل سے ہی ضلع کے مسلم اکثریت والے علاقوں میں دورہ کر معزز شہریوں،مدارس کے منتظمین اور علماء کرام سے ملاقات کر امن قائم رکھنے کی اپیل کی تھی۔جمعہ کی صبح سے ہی شہر کی سبھی مساجد کے باہر بھاری پولیس تعینات کر دیا گیا۔ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ،پولیس سپرٹنڈنٹ اشوک کمار بھی فورس کے ساتھ صبح سے ہی مسلم علاقوں میں دورہ کرتے ہوئے لوگوں سے امن قائم رکھنے کی اپیل کرتے نظر آئے۔حالانکہ پرامن ماحوم میں نماز جمعہ اداکرنے کے بعد مسلمانوں نے بغیر احتجاج واپس گھروں کو لوٹ گئے جس سے انتظامیہ نے راحت کی سانس لیا۔پر امن ماحول میں جمعہ کی نماز ادا کرنے پر ضلع انتظامیہ نے شہریوں کو مبارکباد پیش کرتے آئندہ بھی سبھی حالات میں امن امان قائم رکھنے کی اپیل کیا۔