Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, December 26, 2019

جمعہ کی نماز سے قبل اتر پردیش کے کٸی اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات معطل۔۔۔۔کٸی جگہوں پر پولیس کا فلیگ مارچ۔

لکھنٶ۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت /نماٸندہ 
=============================
یوپی پولیس نے لاء اینڈ آرڈرکا حوالہ دیتے ہوئےغازی آباد، بلند شہر، فیروز آباد، آگرہ ۔سیتا پور ۔کانپور ۔گورکھپورسمیت کئی اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات بند کردیا۔ پولیس فورس نے آج گورکھپورمیں فلیگ مارچ بھی کیا ہے۔

اترپردیش میں گزشتہ کچھ دنوں سے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اورقومی شہریت رجسٹر(این آرسی) کی مخالفت میں جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے ہوئے، جس میں تشدد کی خبریں بھی آئیں۔ ریاست میں گزشتہ جمعہ کی نمازکے بعد لوگوں کی زبردست ناراضگی اورپھرہنگامہ آرائی کودیکھتے ہوئےانتظامیہ اس بارپہلے سے محتاط ہے اوروہ اب کسی قسم کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتی ہے۔ اسی کے پیش نظریوپی کےکئی اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات پرپھرسے پابندی عائد کردی گئی ہے۔ دراصل، 27 دسمبر جمعہ کا دن ہے، اس لئے جمعہ کی نمازکےلئے مسلمان مسجدوں میں جمع ہوں گے