Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, December 17, 2019

ہم کو بھی یہ ثابت کرنا ہے کہ ہم بھی پیچھے ہٹنے والے نہیں!

از/محمد ابوبکر قاسمی..ممبٸ/صداٸے وقت۔
=======================
امت شاہ نے آج ایک انٹرویو میں یہ کہا کہ حکومت سی اے اے کے سلسلے میں ذرا بھی پیچھے نہیں ہٹے گی؛ اس لیے ہم  کو بھی یہ ثابت کرنا ہے کہ ہم بھی پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔

ہر ظالم و جابر حکمراں یہ سمجھتا ہے کہ اس کی بربریت کے آگے مظلوم جھک جائیں گے ؛ لیکن تاریخ گواہ ہے کہ ہمیشہ آخری جیت مظلوموں کی ہوئی ہے اور اس بار بھی انشاء اللہ بالآخر جیت مظلوموں کی ہوگی، البتہ اس کے لیے تمام مظلوموں کو اکٹھا ہو کر مسلسل جد وجہد کرنی ہوگی۔
شاطر دماغ ظالموں نے ہمیشہ کی طرح ہم مظلوموں کو بانٹنے کی کوشش کی ہے؛ تاکہ وہ تمام مظلومین کو الگ الگ کرکے تباہ وبرباد کرے؛ لہٰذا تمام مظلوم طبقات اور مظلوموں کا ساتھ دینے والے تمام انصاف پسند لوگوں کو اس سازش کو مدنظر رکھ کر لڑائی لڑنے ہوگی۔
خصوصاً مسلمانوں سے یہ اپیل ہے کہ وہ اس لڑائی کو ملی لڑائی کے بجائے دستور کے تحفظ کی لڑائی کے طور پر ہی لڑیں اور غیر مسلموں کو اسی حوالے سے ساتھ میں، خاص طور پر پسماندہ طبقات کو یہ سمجھائیں کہ مسلمانوں کے بعد آپ لوگوں کے ریزرویشن ختم کیے جائیں گے، پھر منوواد کے مطابق آپ لوگوں کو تمام حقوق سے محروم کردیا جائے گا اور اونچی ذات کے انصاف پسند سیکولر افراد کو ادھر می بتاکر ٹارگیٹ کیا جائے گا، اسی طرح سکھ، بودھ، جین اور عیسائیوں کے ساتھ ہوگا۔
اس لیے ہم سب کو ایک ساتھ منظم ہو کر منصوبہ بندی کے تحت مسلسل لڑائی لڑنی ہے، ڈرناہے نہ جھکنا ہے، بہکاوے میں آ نا ہے نہ لالچ میں اور پر تشدد ہونا ہے نہ سازشوں کا شکار ہو نا ہے؛ بل کہ پوری دانشمندی اور عقل مندی سے لڑنا ہے۔
محمد ابوبکر قاسمی
استاذ دارالعلوم امام ربانی، نیرل، ممبئی۔