Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, December 17, 2019

یو پی اسمبلی۔۔بی جے پی کے ایم ایل اے اپنی ہی سرکار کے خلاف دھرنے پر بیٹھے۔

 لکھنٶ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /مورخہ 17 دسمبر 2019.
=======================
غازی آباد سے بی جے پی ایم ایل اے۔نند کشور گرجر ہاوس میں اپنی بات رکھنا چاہ رہے تھے لیکن انھیں بولنے نہیں دیا گیا ۔نند کشور کا کہنا ہے کہ غازی آبادکی پولس نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی ہے اور اسی سلسلے میں وہ بیان دینا چاہ رہے تھے۔لیکن ان کو موقع نہیں دیا گیا اس بات سے ناراض ہوکر اسمبلی کے اندر ہی دھرنے پر بیٹھ گٸے۔اس مسلے پر انکو دیگر ممبران اسمبلی کی بھی حمایت مل گٸی اور اسمبلی میں ہنگامہ ہو گیا۔۔اور اسپیکر نے کارواٸی کو 45 منٹ کے لٸیے معطل کردیا۔

بی جے پی ممبران اسمبلی کے ساتھ حزب اختلاف کے دیگر ممبران بھی دھرنے پر بیٹھ گٸے اور ”ودھایک ایکتا ۔زندہ آباد “ کے نعرے لگاٸے۔حالانکہ اسپیکر کی مداخلت کے بعد دھرنا ختم ہوگیا۔اسپیکر نے کہا کہ وہ ممبران کے مساٸل کو سمجھتے ہیں۔اور ان کو حل کیا جاٸے گا ۔
در اصل ممبران اسمبلی کا مطالبہ تھا کہ غازی آباد کے ایس ایس پی سدھیر سنگھ کو اسمبلی میں بلا کر سزا دی جاٸے۔
 ممبران کا کہنا ہے کہ اگر ان پر کارواٸی نہیں ہوٸی تو بدھ کے روز  ١١ بجے پھر سے ہنگامہ ہوگا۔