Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, December 3, 2019

سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کی ضمانت سپریم کورٹ سے منظور۔۔

نئی دہلی-۔۔صداٸے وقت۔/ذراٸع/4 دسمبر 2019.
==============================
سپریم کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا کیس میں  سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم کو ضمانت دے دی۔اس کیس کی سماعت جسٹس آر بومومتی ، اے ایس بوپنا اور ہریشکیش رائے کے بنچ نے کی۔ 21 اگست کو  سی بی آئی عہدیداروں کی ایک ٹیم نے ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا تھا اور اس کے بعد چدمبرم کو 105 دن تک جیل میں رکھا گیا تھا.
چدمبرم کو ضمانت دیتیے ہوٸے سپریم کورٹ نے دو دو لاکھ کے دو ضمانتی بانڈ اور دو شخصی گارانٹی کی ہدایت دی ہے۔ساتھ ہی عدالت نے یہ بھی کہا کہ بغیر عدالت کی اجازت کے ان کو غیر ممالک جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
٢١ اگست ٢٠١٩ سے تہاڑ جیل میں بند پی۔چدمبرم کو جیل سے باہر آنے کی راہ ہموار ہوگٸی ۔۔۔سپریم کورٹ میں چدمبرم کی ضمانت عرضی کی پیروی سینٸیر ایڈوکیٹ کپل سمبل اور ایڈوکیٹ ابھیشیک مانو سنگھوی نے کی