Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, December 4, 2019

شہریت ترمیمی بل کو کابینہ کی منظوری۔۔۔۔اگلے ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کی جاسکتی ہے بل۔


نئی دہلی ۔۔صداٸے وقت/ ذراٸع/مورخہ 4 دسمبر 2019.
==============================
شہریت ترمیمی بل (سی اے بی) کومرکزی کابینہ نے آج منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ امکان ہے کہ اگلے ہفتے اس ترمیمی بل کو پارلیمنٹ میں پیش کردیا جائے گا۔ اس ترمیمی بل کے تحت ملک میں پناہ گزیں پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کے ہندوؤں، بدھ، جین، سکھوں، پارسیوں اورعیسائیوں کوشہریت دینے کی تجویزہے جبکہ اس بل میں مسلمانوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ سابق میں حکمران جماعت کی جانب سے اس بل کو لوک سبھا میں منظوری مل چکی تھی لیکن راجیہ سبھا میں مخالفت کی وجہہ سے یہ بل پیش نہیں کیا جا سکا تھا۔ اس بل کو لے کر شمال مشرقی ریاستوں میں زبردست مخالفت کی جارہی ہے۔
اسی دوران بی جے پی کے سبھی ممبران پارلیمنٹ کو ہدایت جاری کی گٸی ہے کہ سی اے بی کے پیش ہونے اور ہاوس میں بحث کے دوران  ہاوس میں موجود رہیں۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بل کی مخالفت کرنے والوں کو سنجیدگی سے نہیں لیا ۔انھوں نے کہا کہ بی جے پی ملک کو جوڑنے کا کام کرتی ہے۔