Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 27, 2019

ٹی ڈی کالج کے طلبہ کا مظاہرہ..اضافی فیس میں کمی اور طلبہ یونین کے انتخاب کا مطالبہ

جون پور۔۔اترپردیش (نماٸندہ)۔
===========================
شہر کے ٹی ڈی کالج میں طلبہ یونین کے انتخاب کرانے اور ناجائز فیس وصولی کے خلاف سماجوادی نوجوان لیڈر رجنیش مشرا کی قیادت میں طالب علموں نے مظاہرہ کیا۔طالب علموں نے طلبہ یونین اور دیگر طریقوں سے وصول کئے گئے فیس کو منظر عام کرنے کی مانگ کرتے ہوئے جلد انتخاب کرانے کا انتباہ دیا۔

اس موقع پر رجنیش مشرا نے کہا کہ کالج انتظامیہ نے جلد انتخاب کرانے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب وعدہ خلافی کر رہا ہے۔اعلی عہدے پر فائز کچھ لوگ اپنی من مانی کرتے ہوئے طلبہ کے حق کو چھین کر جمہوریت کا قتل کرنا چاہ رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کالج انتظامیہ نے گزشتہ ماہ میں ممکنہ تاریخ کا اعلان کر مشتعل طالب علموں کو خاموش کرایا تھا لیکن تاریخ کے گزرنے کے بعد بھی خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔کالج انتظامیہ کی اس وعدہ خلافی کے خلاف سبھی طلباء یونین متحد ہو کر تحریک کرنے کو پابند ہوں گئے اورضرورت ہوئی تو گورنر سے مل کر آگاہ کرایا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ کالج انتظامیہ طلبہ یونین،بلڈنگ سمیت دیگر طریقوں سے ناجائز فیس وصولی کرتی ہے لیکن اس کا کوئی حساب نہیں ہے۔اس موقع پر ونود شرما،سروہت یادو،پرویش یادو،جے سنگھ،آشیش یادو،وپن کمار،سوربھ سنگھ،انکت یادو سمیت دیگر طالب علم موجود رہے۔