Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 27, 2019

کچے مکان کی دیوار گرنے سے کٸی افراد زخمی و کٸی جانوروں کی موت۔

جون پور ۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ)۔
========================
مچھلی شہر کوتوالی حلقہ کے پوہاں گاؤں میں گزشتہ دیر شب خام مکان کی دیوار منہدم ہونے سے تین افراد زخمی ہو گئے جبکہ دیوار کے ملبے میں دبنے سے ہانچ مویشیوں کی موت ہو گئی۔چیخ وپکار سن پہنچے مقامی لوگوں نے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر علاج کیلئے مقامی پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا۔

اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی پھول چندر گوتم کا خام مکان ہے جس میں پورا کنبہ رہتا ہے۔گزشتہ شب کھانے کے بعد سبھی سو رہے تھے کہ یکایک تیز آواز کے ساتھ مکان کی دیوار منہدم ہو گئی جس کے ملبے میں دب کر منجو دیوی40،راگنی9اور منیشا20زخمی ہو گئے جبکہ پانچ مویشی کی موت ہو گئی۔دیوار منہدم ہوتے ہی چیخ وپکار سن پہنچے مقامی لوگوں نے ملبے کو ہٹا کر سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا۔حادثہ کی اطلاع گاؤں پردھان کے زریعے ریونیو محکمہ کو دے دی گئی ہے۔