Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 20, 2019

ایک پلیٹ فارم پر آکر آٸین بچانے کا کام کریں .......ڈاکٹر.عبد السلام فلاحی

پٹنہ۔۔۔بہار /صداٸے وقت / نماٸندہ /پریس ریلیز /٢٠ دسمبر 2019.
============================-
آج پٹنہ شہر کے ہندو مسلم عوام و خواص نے ملکر ایک خاموش پرامن اور کامیاب جلوس مولانا شاہ سید شمیم الدین منعمی اور مولانا مصباح الحق عمادی کی رہنماٸی میں نکالا گیا۔ساتھ میں ڈاکٹر عبد السلام فلاحی آل انڈیا طبی کانگریس کے کارگزار صوباٸی صدر ،سینیر صحافی ریحان غنی ، ارشد امام ، ماسٹر سرفراز اور شاہد انور بھی تھے۔

ڈاکٹر عبد السلام فلاحی و مولانا سید شاہ شمیم الدین منعمی نے ایک وفد کیساتھ ایس ڈی او پٹنہ سٹی کو میمورینڈم پیش کیا۔اس موقع پر مولانا منعمی نے کہا کہ ہندوستان کی مٹی صرف مٹی ہی نہیں بلکہ وہ کنکر بھی ہےاور صرف کنکر ہی نہیں بلکہ وہ شنکر بھی ہے۔جسکی پوجا ہوتی ہے مگر مسلمان اسی مٹی سے تیمم کرکے نماز پڑھتے ہیں۔اسی لٸیے یہ ملک ہندوستانی گنگا جمنی تہذیب کا سنگم بھی ہے ۔اس ملک پر جب بھی کوٸی آفت آتی ہے تو سب ملکر اس کا مقابلہ کرتے ہیں ۔ہم سب کی ذمے داری ہے کہ اب آٸین بچانے کا کام کریں ورنہ آسام جیسی کہانی ملک کے کونے کونے کے ساتھ بہار میں  بھی دہراٸی جا سکتی ہے۔اسکی ایکتا و سالمیت کو بچاٸے رکھنے کے لٸیے لڑاٸی کو اس وقت تک جاری رکھنا ہے جبتک مرکزی حکومت سی اے اے واپس نہ لے لے۔
اس موقع پر ڈاکٹر عبدالسلام فلاحی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ سبھی لوگ ایک پلیٹ فارم پر آجاٸیں اور آٸین کو بچانے کا کام کریں ۔انھوں نے پرزور اپیل کی کہ حکومت ہند شہریت ترمیمی قانون کو واپس لے ورنہو اس کے نتاٸج بہت سنگین ہوں گے۔انھوں نے بی جے پی حکومت اور ان کے پیرو کاروں کو متنبہ کیا اور کہا کہ حکمران جماعت کے لوگ اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ وہ متعصبانہ اور ظالمانہ فیصلہ لیتے رہیں گے اور لوگ خاموش تماشاٸی بنے رہیں گے۔انھوں نے کہا کہ ملک کا ہر انصاف پسند شخص اس قانون کے پس پردہ بی جے پی اور آرایس ایس کے ناپاک منصوبوں کو سمجھ چکا ہے ۔یہ لڑاٸی کسی خاص فرقے کی نہیں بلکہ ملک کے آٸین کو بچانے کی ہے۔۔۔۔
اس جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔