Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 20, 2019

جامعہ ملیہ اسلامیہ پہنچی قومی حقوق انسانی کمیشن (این ایچ آرسی) کی ٹیم ۔


نئی دہلی :/صداٸے وقت/مورخہ ٢٠ دسمبر ٢٠١۔
==============================
 جامعہ ملیہ اسلامیہ تشددمعاملہ کی جانچ کےلیے قومی حقوق انسانی کمیشن (این ایچ آر سی )کی ٹیم جمعہ کو یہاں یونیورسٹی کی لائبریری پہنچی  این ایچ آر سی کی سات رکنی اس ٹیم کی قیادت انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس)کی سینئر افسر منزل سینی کررہی تھیں  متھراروڈ اور نیوفرینڈس کالونی کے پاس مظاہرے کےدوران 15دسمبر کو ہوئے تشددکے بعد ہجوم کا پیچھا کرتے ہوئے پولیس جامعہ کی طرف گئی اور اس دوران لائبریری میں گھس کر طلبا کے ساتھ مارپیٹ کی اور توڑپھوڑ کی  جامعہ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری ماجد جمیل نے کہاکہ این ایچ آرسی کی ٹیم نے ذاکر حسین لائبریری کا معائنہ کیا جہاں اتوار کو پولیس نے مبینہ طورپر مظالم ڈھائے تھے ۔اس کے علاوہ ٹیم نے ایڈمنسٹریٹیو بلاک میں جامعہ کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی ۔جامعہ میں آٹھویں دن بھی بڑی تعداد میں لوگ مظاہرہ کررہے ہیں ۔جامعہ نگر علاقہ میں جمعہ کی نماز اداکرنے کے بعد بڑے مظاہرے کے اندیشہ کے مدنظر پولیس فورس تعینات کی گئی لیکن کسی طرح کے کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے ۔
جنوب مشرقی ضلع کے پولیس کمشنر نے کہاکہ احتیاط کے طورپر شاہین باغ اور جلینا کے پاس سلامتی دستوں کو تعینات کیاگیا لیکن سبھی جگہ امن وامان قائم رہا ۔جامعہ اور شاہین باغ میں لوگ پرامن طریقہ سے مظاہرہ کررہے ہیں ۔