Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 1, 2019

معمولی تنازعہ پر چاقو سے حملہ۔ ایک ۔نوجوان شدید زخمی۔

جون پور۔اتر پردیش۔(نماٸندہ)۔
============================
مڑیاہوں کوتوالی حلقہ کے کساب ٹولہ محلہ میں معمولی تنازعہ پر شہ زور نے ایک نوجوان پر چاقو سے حملہ کر دیا جس کے سبب میں نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی کو مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ محلہ رہائشی آفتاب عالم راعین 29ولد نصیر احمد راعین اتوار کی دوپہر گھر کے باہر کھڑا ہوا کر بات کر رہا تھا۔الزام ہے کہ اسی دوران پڑوس کے رہنے والا عارف جو کہ شراب نوشی کا عادی ہے اور گزشتہ دنوں جیل سے رہا ہو کر آیا ہے،سے کسی بات کو لیکر کہا سنی ہو گئی۔کہا سنی ہونے کے بعد شہ زور نے گھر سے چاقو نکال کر اس پر حملہ کر دیا جس کے سبب میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔مقامی لوگوں کی مدد سے اہل خانہ نے علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کراتے ہوئے اطلاع پولیس کو دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے تحریر کی بنیاد پر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔