Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, December 31, 2019

لیفٹیننٹ جنرل منوج مکند نروانے بنے آرمی چیف، سنبھالاعہدہ۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع/٣١ دسمبر ٢٠١٩۔
==============================
لیفٹیننٹ جنرل منوج مکند نروانے، آج ہندوستانی فوج  کے نئے سربراہ کی حیثیت سے اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیاہے۔ لیفٹیننٹ جنرل منوج مکند نروانے، نے آج چیف آف آرمی اسٹاف بننے جارہے بپن راوت سے سے عہدے کا جائزہ حاصل کیا۔ جنرل راوت کو ہندوستان کا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) مقرر کیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل منوج مکند نروانے اس وقت ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہےتھے۔
ستمبر میں ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے ، لیفٹیننٹ جنرل منوج مکند نروانے چین۔ ہندوستان سرحد پرخدمات انجام دے چکے ہیں۔ اسکے علاوہ منوج مکند نروانے 4000 کلومیٹر لمبی ہندوستانی سرحد کے مشرقی کمانڈ آف آرمی کے سربراہ رہے چکے ہیں۔اپنے 37 سالہ دورکیریئرمیں، لیفٹیننٹ جنرل منوج مکند نروانے جموں وکشمیراورشمال مشرق میں ریاستوں میں امن کی برقراری اورانسداد شورش کے انتہائی متحرک اندازمیں اپنی خدمت انجام دے چکے ہیں۔جموں و کشمیرمیں راشٹریہ رائفلز کی بٹالین اور مشرقی محاذ پر انفینٹری بریگیڈ کی کمان بھی جنرل منوج مکند نروانے سنبھال چکے ہیں
لیفٹیننٹ جنرل منوج مکند نروانے سری لنکا میں انڈین پیس کیپنگ فورس کا حصہ تھے اور تین سال تک میانمار میں ہندوستانی سفارتخانے میں دفاعی اتاشی کے حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل منوج مکند نروانے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی اور انڈین ملٹری اکیڈمی کے طالب علم رہ چکے ہیں۔ انہوں نے جون 1980 میں سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ کی ساتویں بٹالین میں کمیشن کے ساتھ ہی اپنے کیریئرکا آغازکیاتھا۔لیفٹیننٹ جنرل منوج مکند نروانے کونمایاں خدمات کے لیے سینامیڈل سے نوازاگیاہے۔
واضح ہو کہ وزیراعظم نریندرمودی نے اس سال 15 اگست کو لال قلعہ کو دیئے گئے ایک تقریر میں سی ڈی ایس کا اعلان کیا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف ہونے کے بعد تینوں افواج کے مابین رابطہ اور ہم آہنگی آسان ہوگی۔