Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, December 4, 2019

ماب لنچنگ پر لگام لگانے کیلئے قوانین میں ہوگی تبدیلی ، ریاستوں سے طلب کئے گئے مشورے۔

زیر داخلہ امت شاہ نے بتایا کہ حال ہی میں وزرائے اعلی اور گورنروں کو خط لکھا گیا ہے اور متعلقہ قوانین میں تبدیلی کرنے کےمشورے طلب کئے گئے ہیں ۔
نٸی دہلی/صداٸے وقت /ذراٸع/4 دسمبر 2019.
==============================
مرکزی حکومت نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ ہجوم کے ذریعہ قتل (ماب لنچنگ) کے واقعات کو روکنے کے لئے تعزیرات ہند (آئی پی سی) اور مجرمانہ پینل کوڈ (سی آر پی سی ) سے متعلق دفعات میں تبدیلی کے لئے غور و خوض کیا جارہا ہے ۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں بتایا کہ اس معاملے میں حال ہی میں وزرائے اعلی اور گورنروں کو خط لکھا گیا ہے اور متعلقہ قوانین میں تبدیلی کرنے کےمشورے طلب کئے گئے ہیں ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ماب لنچنگ کو روکنے کے لئے تجربہ کار افسران اور ماہرین سے صلاح ومشورہ کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں غو ر و خوض کرنے اور سفارشات دینے کے لئے حکومت نے وزیروں کا ایک گروپ تشکیل دیا ہے اور اس کی میٹنگ منعقد ہوچکی ہے۔ ماب لنچنگ سے متعلق معاملات میں آئی پی سی کی دفعہ 300 اور 302 کے تحت کارروائی کی جاتی ہے۔ اس کے تحت سزائے موت یاعمر قید کی کا التزام ہے ۔ وزیر داخلہ نےکہا کہ تشدد کی جھوٹی خبروں اور افواہوں پر نظر رکھی جاتی ہے اور ان سے نپٹنے کے کارگر طریقے استعمال کئے جاتے ہیں۔