Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, December 14, 2019

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے امتحانات منسوخ۔۔۔٥ جنوری تک بند کی گٸی یونیورسٹی۔


نئی دہلی :15 دسمبر 2019 /صداٸے وقت۔ذراٸع۔
============================
جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ترمیم شدہ قانون شہریت کے خلاف طلبہ کے احتجاج کے سبب یونیورسٹی میں پیدا شدہ کشیدہ صورتحال کو ملحوظ رکھتے ہوئے مقررہ امتحانات کو منسوخ کردیا اور یونیورسٹی کو 5 جنوری تک تعطیلات دینے کا اعلان کیا۔ یونیورسٹی کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ تمام امتحانات منسوخ کردیئے گے ہیں۔ نئی تواریخ کا تعاقب اعلان کیا جائے گا۔ 16 ڈسمبر تا 5 جنوری تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے چنانچہ جامعہ ملیہ اسلامیہ 6 جنوری 2020ء کو دوبارہ کھولی جائے گی۔ قانونی شہریت میں ترمیم کے خلاف طلبہ نے جمعہ کو بطور احتجاج پارلیمنٹ تک جلوس منظم کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن پولیس کی طرف سے روکے جانے کے بعد پولیس اور طلبہ میں جھڑپ ہوگئی اور کیمپ عملاً لڑائی کے میدان میں تبدیل ہوگیا تھا