از/ محمد عباس دھالیوال، مالیر کوٹلہ ،پنجاب. رابطہ 9855259650/صداٸے وقت
==============================
نظم
کدورت دل سے مٹائیں نیا سال ہے
نغمے الفت کے گائیں نیا سا ہے
نفرت بھلا کر زمانے کی آؤ کہ ہم
سب سے محبت نبھائیں نیا سال ہے
خدمت ماں باپ کی کرکے یہاں
اپنی جنت بنائیں نیا سال ہے
خندہ پیشانی سے ملیں سب کو ہم
اچھے اخلاق اپنائیں نیا سال ہے
جفائیں بھلا کر زمانے کی آؤ کہ ہم
مل کے بانٹیں وفائیں نیا سال ہے