Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, December 7, 2019

بس و کار میں ٹکر ۔۔دونوں میں لگی آگ۔کار سوار زخمی۔۔۔بس ڈراٸیور فرار۔

جون پور ۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ ۔صداٸے وقت)۔7 دسمبر 2019.
=============================
چندوک تھانہ حلقہ کے رام گڑھ گاؤں کے قریب اعظم گڑھ۔وارانسی شاہراہ پر روڈویز ربس کے ٹائر بلاسٹ ہونے سے بے قابو ہوئی بس سامنے سے آرہی کار کو ٹکر مارتے ہوئے کھڈے میں چلی گئی جس کے سبب میں بس اور کار میں آگ لگ گئی۔حادثہ میں کار میں سوار تین مسافر زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو مقامی لوگوں کی مدد سے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
بتاتے ہیں کہ ہفتہ کی صبح وارانسی سے روڈ وے بس مسافروں کو لیکر اعظم گڑھ کی طرف جارہی تھی۔ بس مذکورہ گاؤں گاؤں کے سامنے پہنچی تھی کہ بس کا اگلا ٹائر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں وہ بے قابو ہو کرسامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی اور دونوں کھڈ میں چلے گئے۔ حادثہ ہوتے ہی بس میں سوار مسافروں کی چیخ وپکار سے مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے اور کافی مشقت کے بعد سبھی مسافروں کو محفوظ باہر نکال لیا گیا۔ادھر حادثہ ہوتے ہی بس اور کار دونوں میں آگ لگ گئی اور جب تک فائر برگیڈ موقع پر پہنچی دونوں جل کر تباہ ہو چکے تھے۔حادثہ میں کار میں سوار دیپک یادو30،اٹل یادو31اور ہریندر یادو 32ساکن مظفرپور ضلع اعظم گڑھ زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں کی مدد سے سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی او رام بھون یادو مقامی تھانہ پولیس کے ساتھ موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا اور صحت مرکز پہنچ کر زخمیوں سے ملاقات کی۔حادثہ ہونے کے بعد ڈرائیور بس کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔