Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 9, 2019

شہریت ترمیمی بل : لوک سبھا میں حکومت اوراپوزیشن آمنے سامنے، اویسی نے امت شاہ پرکیا یہ طنزلوک سبھا میں گرما گرم بحث کے دوران اسدالدین اویسی کے بیان پرہنگامہ ۔۔۔شیوسینا کر سکتی ہے بل کو حمایت۔۔

نٸی دہلی/صداٸے وقت/ذراٸع/٩ دسمبر ٢٠١٩۔
=============================
شہریت ترمیمی بل 2019 پرلوک سبھا میں بحث جاری ہے۔ کانگریس، مجلس اتحادالمسلمین ، بی ایس پی، ٹی آرایس سمیت دیگرجماعتیں، اس بل کی مخالفت کررہی ہے۔ لوک سبھا میں گرما گرم بحث کے دوران اسدالدین اویسی کے بیان پرہنگامہ ہوگیاہے۔ اسدالدین اویسی نے اس متنازعہ بل پراظہارخیال کرتےہوئے امت شاہ کو ہٹلر سے تعبیر کیا۔اسدالدین اویسی نے کہا کہ یہ بل سکولرزم کے خلاف ہیں۔  
وہیں اس سے پہلے مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا کہ شہریت ترمیمی بل کے متعلق وہ تمام سوالات کا جواب دیں گے۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایوان میں موجود رہے ناکہ واک آؤٹ کریں ۔ 
 
شیوسینا بل کی کریگی حمایت
شیوسینا پارلیمنٹ میں شہریت ترمیمی بل (سي اےبي) بل کی حمایت کر سکتی ہے۔ شیوسینا کے ترجمان سنجے راوت نے ٹوئٹ کیا’’غیر قانونی گھس پیٹھیوں کو ملک سے باہر کیا جانا چاہئے اور تارکین وطن ہندوؤں کو شہریت دینی ہوگی لیکن امت شاہ جی، ووٹ بینک بنانے کے الزامات پر روک لگائیں - اور انہیں ووٹ کا حق نہ دیں - اس پر آپ کیا کہتے ہیں؟ اور ہاں، کشمیری پنڈتوں کا کیا ہوا، کیا آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد وہ کشمیر لوٹ گئے‘‘۔قابل ذکر ہے کہ شیوسینا نے حال ہی میں مہاراشٹر میں بی جے پی سے الگ ہو کر کانگریس - نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ساتھ مہا وکاس اگھاڑي اتحادحکومت بنائی ہے۔ ایسے میں قیاس لگائے جارہے تھے کہ کیا شیوسینا اس بل کی حمایت کرے گی یا نہیں۔